Time 31 اگست ، 2023
انٹرٹینمنٹ

راکھی نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر مولانا طارق جمیل کے بیان کی ویڈیو شیئر کردی

راکھی ساونت نے اپنے اکاؤنٹ پر جو انسٹا اسٹوری لگائی اس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیان صبر سے متعلق ہے/ فائل فوٹو
راکھی ساونت نے اپنے اکاؤنٹ پر جو انسٹا اسٹوری لگائی اس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیان صبر سے متعلق ہے/ فائل فوٹو

بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر مولانا طارق جمیل کے بیان کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے اکاؤنٹ پر جو انسٹا اسٹوری لگائی اس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیان صبر سے متعلق ہے۔

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

اسی کے ساتھ اداکارہ کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے بیان کی ایک اور اسٹوری لگائی گئی جس میں انہوں نے خانہ کعبہ کی تصاویر بھی لگائیں۔

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

راکھی ساونت نے اپنی اسٹوری میں قرآن کی آیات کو بھی شیئر کیا۔ 

واضح رہے کہ راکھی ساونت ایک دو روز قبل عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت پہنچی ہیں، انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس میں انہیں عبایا پہنے دیکھا گیا تھا۔

چند ماہ قبل راکھی نے عادل درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جب کہ ان کی مسلمان ہوکر کلمہ پڑھنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔


مزید خبریں :