انسٹاگرام کی جانب سے 10 منٹ طویل ریلز ویڈیوز پوسٹ کرنے کے فیچر پر کام جاری

اس فیچر کی آزمائش کمپنی کے اندر کی جا رہی ہے / رائٹرز فوٹو
اس فیچر کی آزمائش کمپنی کے اندر کی جا رہی ہے / رائٹرز فوٹو

انسٹاگرام کی جانب سے ریلز ویڈیوز کے دورانیے میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ریلز پوسٹ کا دورانیہ 10 منٹ تک بڑھانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ابھی انسٹاگرام پر 3 منٹ کی ویڈیو ریلز میں پوسٹ کی جا سکتی ہے۔

ایک ایکس (ٹوئٹر) صارف نے اسکرین شاٹ شیئر کیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ریلز ویڈیوز کا دورانیہ 10 منٹ تک بڑھایا جا رہا ہے۔

بعد ازاں انسٹاگرام کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی کہ کمپنی کے اندر اس نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اس طرح انسٹاگرام ٹک ٹاک اور یوٹیوب کی طرح زیادہ بہتر ویڈیو شیئرنگ ایپ بن جائے گی۔

ٹک ٹاک میں بھی ابھی 10 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کی جاسکتی ہیں اور اب انسٹاگرام کی جانب سے اس کی نقل کی جائے گی۔

انسٹاگرام میں ریلز ویڈیوز کا اضافہ بھی ٹک ٹاک سے متاثر ہوکر کیا گیا تھا۔

ایک طرف ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی جانب سے طویل ویڈیوز کو پلیٹ فارمز کا حصہ بنایا جا رہا ہے، دوسری جانب یوٹیوب میں مختصر ویڈیوز پر زیادہ توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

رواں ماہ کے دوران انسٹاگرام کی جانب سے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے۔

carousels میں میوزک کا اضافہ، 3 دوستوں کے ساتھ ملکر پوسٹس کرنا اور ایڈ یور اسٹیکرز قابل ذکر نئے فیچرز ہیں۔

مزید خبریں :