ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپیہ سری لنکن روپے سے نیچے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رواں سال  مئی کے  بعد ایک بار  پھر  ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ سری لنکن روپے سے نیچے آگیا ہے۔

آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50  پیسے مہنگا ہوکر 323 روپےکا ہوگیا جب کہ ایک ڈالر 320 سری لنکن روپے کے برابر ہے۔

اس سے قبل مئی میں ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے جب کہ 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا۔

اس کے علاوہ تین ماہ میں بھارتی روپے میں بھی 25 پیسے بہتری ہوئی ہے اور  ایک ڈالر 82.75 بھارتی روپےکے برابر ہوگیا ہے۔

تین ماہ کے دوران دو ٹکہ کمی کے ساتھ ایک ڈالر 109 بنگلادیشی ٹکے کے برابر ہوگیا ہے۔

نیپالی روپیہ تین ماہ بعد بھی ڈالرکے مقابلےمیں 132 پر  برقرار ہے۔

ایک ڈالر کے مقابلے میں بھوٹانی کرنسی نگلترم اعشاریہ 75 معمولی کمی سے82.75 نگلترم ہوگیا ہے۔

 تین ماہ کے دوران پڑوسی ملک افغانستان کی کرنسی نے بہتر  پرفارمنس دکھائی ہے،  ڈالر کے مقابلے افغان کرنسی میں 6 افغانی بہتری ہوئی ہے اور  ایک ڈالر 81 افغانی کے برابر ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :