01 ستمبر ، 2023
امریکا میں 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے کے مقدمے میں پراؤڈ بوائز لیفٹیننٹ کے دو رہنماؤں کو طویل قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیپیٹل ہل پر 6 جنوری 2021کو حملہ کیا گیا تھا جس میں انتہائی دائیں بازو گروپ کے ایک اعلیٰ لیفٹیننٹ جوزف بگس کو 17 سال کی سزا سنائی گئی ہے جو اب تک کی تمام سزاؤں میں دوسری بڑی سزا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزف بگس کے علاوہ ایک اور رہنما زچری ریحل کو 15 سال قید ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹل ہل حملے سے متعلق 1100 سے زائد مقدمات میں کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سے قبل امریکا میں 2021 میں کیپیٹل ہل (امریکی ایوان نمائندگان) پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملےکے مقدمے میں حملہ آوروں کے سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز کو 18 سال قیدکی سزا سنائی گئی تھی۔