Time 02 ستمبر ، 2023
پاکستان

لاہور سے گرفتار ہونیوالے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اٹک جیل منتقل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور سے گرفتار ہونے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے کینال روڈ سے گرفتار کیا۔

پرویز الٰہی لاہور ہائیکورٹ سے لاہور پولیس کی نفری میں گھر روانہ ہوئے تھے مگر ظہور الٰہی ہاؤس کے قریب اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کی گاڑی کو روکا، انہیں گاڑی سے نکالا اور ڈنڈا ڈولی کر کے اپنی گاڑی میں ڈال دیا۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھاکہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی جب کہ پرویز الٰہی کو کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع اسلام آباد پولیس کے مطابق پرویزالٰہی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

تاہم ذرائع کے مطابق لاہور سے گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو سخت سکیورٹی حصار میں اٹک جیل منتقل کردیا گیاہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا جائے گا۔

مزید خبریں :