Time 02 ستمبر ، 2023
پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت میں حلیم عادل اور سراج درانی کے درمیان ’ٹوپی‘ پر دلچسپ مکالمہ

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور سابق قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں ہونے والی ملاقات میں آغاسراج درانی نے حلیم عادل شیخ سے پوچھا آپ تو سندھی ٹوپی پہنتے تھے آج یہ کیپ پہنی ہے جس پر حلیم عادل شیخ نے مسکرا کر جواب دیا سر غلطی ہو گئی۔

آغا سراج درانی نے حلیم عادل شیخ سے پوچھا کہ آپ ہمیشہ سندھی ٹوپی پہنتے ہیں لیکن آج انگریز بن گئے، جس پر حلیم عادل شیخ نے کہا آغا صاحب! آپ کے مہمان ہیں اس لیے اس ٹوپی میں ہیں، گھر سے آتا تو سندھی ٹوپی میں ہی آتا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا آپ اسمبلی میں ہوتے تو میرے مہمان ہوتے یہاں نہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے آغا سراج درانی نے پوچھا آپ خیریت سے ہیں، جس پر سابق اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا مجھے کیا ہو گا میں بالکل خیریت سے ہوں۔

آغا سراج درانی سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ تحفے میں ٹوپی دیں گے، جس پر آغا سراج درانی نے کہا نہیں میں گھر پہنچتے ہی ان کو ٹوپی کا تحفہ دوں گا۔

مزید خبریں :