Time 02 ستمبر ، 2023
پاکستان

بجلی کے بلوں میں عوام کو کیسے ریلیف دیا جائے؟ سینیٹر مشتاق نے تجاویز دے دیں

اس طریقے سے کسی آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، سینیٹر مشتاق خان— فوٹو:فائل
اس طریقے سے کسی آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، سینیٹر مشتاق خان— فوٹو:فائل

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف کا پلان تجویز کردیا۔

اپنی ٹوئٹ میں مشتاق خان کا کہنا تھاکہ گھریلو صارفین کیلئے 200 کے بجائے 300 یونٹ کی رعایتی حد ہونی چاہے اور 300 یونٹ کی حد ہو تو 16 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ 300 یونٹ کی رعایتی حد سے 2 کروڑ 43 لاکھ صارفین کا بل غیر معمولی کم ہوجائےگا اور اس رعایتی حد سے مجموعی خرچہ سالانہ 326 ارب روپے ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ فوج کے 2000 ارب روپے کے بجٹ میں سے 100 ارب روپے لیے جائیں، پی ایس ڈی پی کے 1500 ارب روپے کے بجٹ میں سے 100 ارب روپے لیے جائیں اور خسارے میں اداروں کیلئے مختص 350 ارب روپے سے بھی 100 ارب لے لیے جائیں۔

مشتاق خان کا کہنا تھاکہ اس طریقے سے کسی آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں اور آج بھی ملک میں جماعت اسلامی کی کال پر کئی شہروں میں مکمل تو کہیں جزوی ہڑتال کی گئی۔

مزید خبریں :