Geo News
Geo News

Time 03 ستمبر ، 2023
جرائم

فاطمہ ہلاکت کیس: ملزم اسد شاہ کے بار بار غلط کوڈ بتانے سے فون مکمل لاک ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیرپور: رانی پور کی حویلی میں مبینہ تشدد سے 10 سالہ ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ نے پولیس کو موبائل فون کا غلط کوڈ  بتایا جس کے باعث فون لاک ہوگیا۔

پولیس نے مرکزی ملزم اسد شاہ کو کراچی سے خیرپور منتقل کردیا ہے، اسد شاہ کو دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیےکراچی لے جایا گیا تھا۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کے فون کا پن کوڈ بھی پولیس حاصل نہیں کرسکی، پولیس کو ملزم نے ہر بار غلط کوڈ بتایا، بار بار غلط پن کوڈ لگانے سے ملزم کا فون مکمل لاک ہوچکا ہے۔

 دوسری جانب مقدمے میں نامزد ملزمان حنا شاہ اور اس کے والد  تاحال گرفتار نہیں ہوسکے، مقدمے میں گرفتار  اسد شاہ اور ملزم امتیاز 7 روزہ جسمانی ریمانڈ  پر  پولیس کسٹڈی میں ہیں۔