Time 04 ستمبر ، 2023
کھیل

ایشیاکپ: 10ستمبر کو شیڈول پاک بھارت میچ کا وینیو تبدیل کرنےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایشیا کپ 2023 میں موسم کی خرابی کے باعث پاکستان اور  بھارت کا اگلا میچ ہمبنٹوٹا منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا میچ 10ستمبرکو کولمبو میں شیڈول ہے تاہم بارش کی پیش گوئی کی وجہ سےکولمبو میں میچ متاثر ہونےکاخدشہ ہے۔

 اس سے قبل پالی کیلے میں بھی بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ نہیں ہوسکا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کولمبو میں شیڈولڈ تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل ہوں گے، سپر 4 مرحلےکا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا جب کہ ایشیا کپ کا فائنل بھی کولمبو میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب  پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے ایشیا کپ کے حوالے سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہےکہ  سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، پاکستان میں بارش کا کوئی امکان نہیں، اس لیے میچز پاکستان منتقل کرنے کے بارے میں سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔

جے شاہ نے ذکا اشرف کو جواب دیا کہ ہم صورت حال پر غور کر لیتے ہیں۔

مزید خبریں :