Time 02 ستمبر ، 2023
کھیل

کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بارش سے متاثر ہونا مایوس کن ہے، نجم سیٹھی برس پڑے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ  بے نتیجہ ختم ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

 ایک بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بارش سے متاثر ہونا مایوس کن ہے، سری لنکا میں ان دنوں بارشوں کا ہمیشہ خدشہ رہتا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بطور  پی سی بی سربراہ اے سی سی کو کہا تھا کہ میچز  یو اے ای میں کر لیں لیکن سری لنکا کو ایونٹ دینے کے لیے مختلف بہانے بنائےگئے تھے اور کہا گیا کہ یو اے ای میں گرمی ہوگی۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ  یو اے ای میں ویسا ہی موسم ہوتا جیسا  آئی پی ایل یا پچھلے ایشیاکپ میں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں پر سیاست کو ترجیح دینا ناقابل معافی عمل ہے۔

خیال رہے کہ ایشیاکپ 2023 میں بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔


مزید خبریں :