'حریم شاہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ خود نہیں چلاتی'، بلال شاہ کا دوران تفتیش انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی ٹک ٹاکر  حریم شاہ کے  شوہر  بلال شاہ سے متعلق معلوم ہوا  ہےکہ ان سے  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تفتیش کی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔حریم شاہ نے کہا تھا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔

آج بلال شاہ کی والدہ شہزادی بیگم نے ان کےگھر  پہنچنےکی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ بلال چند روز قبل لاپتا ہوئے تھے لیکن وہ کل رات 12 بجے گھر پہنچ گئے۔

قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بلال شاہ سے ایف آئی اےکراچی نے تفتیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلال شاہ سے حریم شاہ کے نام سے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی،  بلال شاہ کو پانچ دن تک ایک ہی مقام  پر رکھا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ بلال شاہ نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ  حریم شاہ کے نام سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں، بلال شاہ نے بتایا کہ حریم شاہ  خود اکاؤنٹ نہیں چلاتی لیکن کوئی ان کی مرضی سےچلا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  تحقیقاتی ادارے نے بلال شاہ کے فون کا فارنزک بھی کرایا۔

مزید خبریں :