05 ستمبر ، 2023
کشمور میں پولیس اور حکومت سے کامیاب مذاکرات اور مغویوں کی بازیابی کی یقین دہانی کے بعد ہندو برادری نے 4 دن سے جاری دھرنا ختم کردیا۔
مغویوں کے اہل خانہ کے وفد نے نگران صوبائی وزیر داخلہ حارث نواز سے ملاقات کی جس کے بعد نگران صوبائی وزیر داخلہ نے ایس ایس پی کشمورکے ہمراہ دھرنےکے شرکاء سے مذاکرات کیے۔
ترجمان نگران وزیر داخلہ کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔
ہندو برادری نے 4 دن سے بند کاروبار بھی کل سےکھولنےکا اعلان کردیا،4 دن سے بند انڈس ہائی وے پر ٹریفک بحال ہوگیا، قومی شاہراہ ببرلو کے مقام پربھی دھرنا ختم کردیا گیا اور دھرنےکےشرکاء پرامن طور پرمنتشر ہوگئے۔
نگران وزیرداخلہ نے مغویوں کی جلد بازیابی اور 48 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔