06 ستمبر ، 2023
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم بطورکپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے،انہوں نے بطور کپتان 31 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
اس سے قبل ویرات کوہلی نے بطور کپتان 2 ہزار رنز 36 اننگز میں مکمل کیے تھے۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ آج لاہور میں ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں چھٹا رن لے کر سر انجام دیا۔
جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 41، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے 47 جبکہ بھارت کے دھونی اور انگلینڈ کے اوئن مورگن نے 48، 48 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی پوری ٹیم 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔