پاکستان
Time 07 ستمبر ، 2023

ڈریپ نے مارکیٹ سے غائب ادویات سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی

امراض قلب کی ادویات اور ویکسین کی رجسٹریشن کی درخواستوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ فوٹو فائل
امراض قلب کی ادویات اور ویکسین کی رجسٹریشن کی درخواستوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے مارکیٹ سے غائب ہونے والی ادویات سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق جان لیوا امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہونے پر کارروائی کی جائے گی، نایاب ادویات کے متبادل برانڈز جلد مارکیٹ میں مہیا کیے جائیں گے۔

ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ جان لیوا امراض کے لیے نئی ادویات کی رجسٹریشن فوری کی جائے گی اور اس حوالے سے کینسر، شوگر کی ادویات کی رجسٹریشن کی درخواستیں زیر غور ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امراض قلب کی ادویات اور ویکسین کی رجسٹریشن کی درخواستوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فارما انڈسٹری 250 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ چاہتی ہے تاہم فوری طور پر دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔

مزید خبریں :