Time 08 ستمبر ، 2023
پاکستان

پشاور میں ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، کرنسی مارکیٹ سیل کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور کے علاقے چوک مارکیٹ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرنسی مارکیٹ سیل کردی۔

ایف آئی اے کے مطابق کسی کو بھی حوالہ ہنڈی کے دھندے اور ڈالر کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے، غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرنسی مارکیٹ میں اسمگلرز اور ہورڈنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ڈالر کی قیمت گرنے کے بعد ڈالر ذخیرہ کرنے والوں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 روپے گر گیا، انٹربینک میں ڈالر جمعرات کے روز بھی 2 روپے سستا ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے سستا ہو گیا ۔

انٹربینک میں ایک ہفتے میں ڈالر 52 پیسے کم ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ تین روز میں ڈالر کا وزن 21 روپے کم ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :