Time 08 ستمبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

ہریتھک کی باڈی، شاہ رخ جیسی ادائیں، حرا نے مانی کو 6 بالی وڈ ہیرو سے ملادیا

اداکارہ حرا نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ 6 خصوصیات والا مانی/ فوٹو انسٹاگرام
اداکارہ حرا نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ 6 خصوصیات والا مانی/ فوٹو انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ حرا اپنے شوہر مانی سے متعلق کیے گئے تبصرے کے باعث ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں جن کی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

حرا مانی نے انسٹاگرام اسٹوری پر  مانی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کا موازنہ بالی وڈ کے 6 ہیروں سے کیا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر پر حرا مانی نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہریتھک کی باڈی ، شاہ رخ کی ادائیں ، بابی دیول جیسے مضبوط بال ، سلمان بھائی جیسی کمٹمنٹ ، اکشے جیسی مضبوطی اور عامر خان جیسا معصوم‘ ۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

اداکارہ حرا نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ 6 خصوصیات والا مانی۔  

اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری کے بیک گراؤنڈ میوزک پر بالی وڈ سونگ ’تو میرا ہیرو‘ بھی سنا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حرا اپنے شوہر کا موازنہ ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس سے کرچکی ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں حرا نے یہ بھی کہا تھا کہ  میں بہت دل پھینک قسم کی لڑکی تھی، مجھے مانی میری پسند کے ملے جب تک وہ نہیں ملے تھے تو مجھے ہر دوسرا لڑکا اچھا لگتا تھا، مانی سے شادی کے بعد میری ترقی ہوگئی ہے میں اسٹار بن گئی ہوں لیکن اگر میری مانی سے شادی نہ ہوئی ہوتی تو میری بہت سی شادیاں ہوچکی ہوتیں۔

مزید خبریں :