پاکستان

پرویز الٰہی کی اہلیہ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست کو غیر مؤثر ہونے کی بنا پرنمٹادیا تھا: درخواست میں مؤقف— فوٹو:فائل
 لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست کو غیر مؤثر ہونے کی بنا پرنمٹادیا تھا: درخواست میں مؤقف— فوٹو:فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی اہلیہ نے لاہور  ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

درخواست میں نگران پنجاب حکومت، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست کو غیر مؤثر ہونے کی بنا پرنمٹادیا تھا، پرویز الٰہی کی رہائی کے احکامات کے باوجود انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی گرفتاری سے متعلق حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔ 

اپیل میں سپریم کورٹ سے پرویز الٰہی کی رہائی اور آئندہ بھی کسی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز الٰہی کو تمام نامعلوم مقدمات میں بھی گرفتار نہ کرنے کے احکامات دیےجائیں، انہیں عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کیے جائیں۔

مزید خبریں :