Time 09 ستمبر ، 2023
کھیل

ایس جونیئرگالف لیگ: بوائز ایلیٹ کیٹیگری کا ایونٹ عمر خالد نے جیت لیا

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

کراچی میں منعقد ہونے والی ایس جونیئر گالف لیگ میں بوائز ایلیٹ کیٹیگری کا ایونٹ عمر خالد نے جیت لیا۔

ڈی ایچ اے گالف کلب میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں 6 سے 21 سال کی عمر کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ایس جونیئرگالف لیگ کے مقابلےکراچی میں پہلی مرتبہ منعقد ہوئے جس کا مقصد نوجوان گالفرز کی حوصلہ افزائی اور گالف کے لیے مستقبل کا ٹیلنٹ تلاش کرنا تھا۔

ایونٹ میں 6 سے 21 سال کے گالفرز کے درمیان چار مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ ہوا۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

بوائز ایلیٹ میں 18 سے 21 سال کی عمر کے گالفرز شریک تھے، پاکستان کے مایہ ناز ایمچر گالفر 19 سالہ عمر خالد نے یہ مقابلہ 4 انڈر پار کے اسکور کے ساتھ جیت لیا۔

18 ہولز پر ہونے والے اس ایونٹ میں عمر انتسار چار اوور پار کے ساتھ دوسرے اور 18 سالہ حیدر بلال تیسرے نمبر پر رہے ۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

گرلز ایلیٹ میں دانیہ سعید پہلی اور ابیہہ سعید دوسری پوزیشن پر رہیں۔

14 سے 18 سال کی عمر کے درمیان البٹروس کیٹیگری کا مقابلہ 17 سالہ حمزہ اعظم نے دو اوور پار کے اسکور کے ساتھ جیت لیا۔جمیل خان دوسرے اور عبداللہ راجہ تیسرے نمبر پر رہے۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

13 سالہ عبداللہ بلال نے 10 سے 14 سال کے گالفرز کی ایگلز کیٹیگری کا مقابلہ جیت لیا۔ اسماعیل نے اس کیٹیگری میں دوسری اور رافع نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

6 سے 10 سال کی عمر کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونیوالی برڈی کیٹیگری 10 سالہ بہزاد مرتضٰی نے جیت لی، مصطفٰی مقبول دوسرے نمبر پر رہے ۔

ایس جونیئر لیگ کی بانی ڈاکٹر اسما شامی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا مقصد نوجوان گالفرز کی حوصلہ افزائی اور مستقبل کے لیےگالفرز کی تلاش اور ان کو تیارکرنا ہے، وہ اس ایونٹ کو دیگر شہروں میں بھی لے کر جانا چاہتی ہیں۔

مزید خبریں :