10 ستمبر ، 2023
سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے خلاف اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں کے رابطے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی کے وفود کی کئی ملاقاتوں میں مختلف نکات پر اتفاق بھی ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ بھر میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور طے پایا ہےکہ جس حلقے میں جس جماعت کی اکثریت ہوگی وہاں کوئی اتحادی اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرےگا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ کسی اتحاد کاحصہ نہيں بنےگی۔