یوگا کلاس میں لیٹے افراد کو مردہ سمجھ کر ایک شخص نے پولیس بلا لی

کلاس میں 7 افراد موجود تھے اور اس دوران 2 افراد کو کھڑکی سے جھانکتے ہوئے دیکھا جنہوں نے ہو سکتا ہے کہ غلط سمجھ کر پولیس کو فون کیا ہو: 22 سالہ یوگا ٹیچر کا بیان__فوٹو: فائل
کلاس میں 7 افراد موجود تھے اور اس دوران 2 افراد کو کھڑکی سے جھانکتے ہوئے دیکھا جنہوں نے ہو سکتا ہے کہ غلط سمجھ کر پولیس کو فون کیا ہو: 22 سالہ یوگا ٹیچر کا بیان__فوٹو: فائل

لندن کی لنکن شائر  کاؤنٹی میں ایک شخص یوگا کلاس میں بالکل سیدھا لیٹے لوگوں کو دیکھ کر غلط فہمی کا شکار ہو گیا اور اس نے ساکت لیٹے افراد کو مردہ سمجھ کر پولیس بلا لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ بدھ کی شب کو لنکن شائر کے ایک کیفے میں پیش آیا جہاں بہت سے افراد اپنی یوگا کلاس لینے آئے ہوئے تھے۔

لوگوں کو یوگا کے درمیان ایک اسٹیپ جس میں انہیں زمین پر آنکھیں بند کرکے بالکل سیدھا لیٹنا ہوتا ہے، دیکھ کر ایک شخص کو لگا کہ یہاں لوگوں کا قتلِ عام ہوا ہے، اس نے جلدی سے پولیس کو اطلاع دی جس پر لندن پولیس بروقت اس کیفے پہنچی۔

بعدازاں پتہ چلا کہ یہ لوگ یوگا کلاس میں پُرسکون انداز میں اپنی آنکھیں بند کر کے زمین پر لیٹے ہوئے تھے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں موجود تمام افراد بالکل ٹھیک تھے اور پولیس کو فون غلط ارادے سے نہیں کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے 22 سالہ خاتون یوگا ٹیچر نے بتایا کہ کلاس میں 7 افراد موجود تھے اور اس دوران انہوں نے 2 افراد کو کھڑکی سے جھانکتے ہوئے دیکھا جنہوں نے ہو سکتا ہے کہ غلط سمجھ کر پولیس کو فون کیا ہو۔

واضح رہے کہ یوگا عام طور پر  ذہن اور جسم کو پُرسکون کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :