Time 10 ستمبر ، 2023
پاکستان

راولپنڈی میں غربت سے تنگ 2 بچیوں کے باپ نے خودکشی کرلی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں غربت سے تنگ 2 بچیوں کے باپ نے مبینہ  خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 39 سال کے عرفان صادق کے نام سے ہوئی ہے، عرفان صادق کی لاش دکان میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

اہل محلہ کے مطابق عرفان صادق کی چپس کی دکان تھی، اس کے معاشی حالات خراب تھے، عرفان صادق کا ہاتھ سے لکھا ہوا مبینہ نوٹ بھی ملا ہے، تحریری نوٹ پر ان لوگوں کے نام درج ہیں جن کے پیسے دینے تھے۔

مبینہ تحریری نوٹ میں لکھا ہوا ہےکہ میرے انتقال کو دل کا دورہ تصورکیا جائے، میرے قُل پر زیادہ خرچہ نہ کرنا، قرض دار وں کو پیسے دے دینا، میں نے سب کےلیے مشکل کھڑی کر دی، مجے معاف کر دینا۔

واقعےکے بعد تھانہ وارث خان پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، پولس کا کہنا ہےکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق عرفان صادق شدید ذہنی دباؤ میں تھا۔

مزید خبریں :