Time 11 ستمبر ، 2023
پاکستان

کوئی چاہے نہ چاہے الیکشن تو ہونگے، 90 نہیں تو 120 دنوں میں ہونگے: بلاول

فوٹو:@MediaCellPPP
فوٹو:@MediaCellPPP

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا ہےکہ کوئی چاہے نہ چاہے الیکشن تو ہوں گے، 90 نہیں تو 120 دنوں میں ہوں گے۔

سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ کرکٹر کو بھگت لیا، واپس نہیں آنے دیں گے، دیوار پر لکھا ہےکہ اگلی حکومت پی پی کی ہوگی، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے  جو  آپ کو  مسائل سے نکال سکتی ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو نہ صرف سندھ بلکہ پنجاب اور دیگرصوبوں میں جتوانا ہے،  آپ نےقائدعوام کا ساتھ دیا اور  ملک کی تقدیر بدل دی،  ہمارا ساتھ دیں تا کہ ہم غریب  دوست،کسان دوست  حکومت بناسکیں،  پاکستان کے لیے نوجوان قیادت کی ضرورت  ہے، 70 سال وہی شکلیں دیکھی ہیں، اب کسی اور کو موقع دینا چاہیے، پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوان ہے، میں آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کوئی چاہے نہ چاہے، الیکشن تو ہوں گے،ہم تیار ہیں،  الیکشن آج نہیں تو کل ہوں گے،کوئی روک نہیں سکتا، الیکشن 90 دن نہیں تو 100 دن میں ہوں گے، سو نہیں تو 120 دن میں ہوں گے۔

مزید خبریں :