Time 13 ستمبر ، 2023
کھیل

بابر کے علاوہ ہے کون ؟ سنیل گواسکر کی پاکستان کی بیٹنگ لائن پر کڑی تنقید

کرکٹ میں اگر مگر نہیں ہوتی لیکن اگر پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ میں بھی بیٹنگ کرتی تو بھارتی بولنگ کے سامنے 266 رنز نہیں بناپاتی: سابق کرکٹر/ فائل فوٹو
کرکٹ میں اگر مگر نہیں ہوتی لیکن اگر پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ میں بھی بیٹنگ کرتی تو بھارتی بولنگ کے سامنے 266 رنز نہیں بناپاتی: سابق کرکٹر/ فائل فوٹو

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے پاکستان کی بیٹنگ لائن پر سوالات اٹھادیے۔

پیر کو ہونے والے میچ میں بھارت کے 357 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن پتوں کی طرح بکھر کر رہ گئی تھی اور پوری ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ حارث اور نسیم انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔

پاکستان کا کوئی بھی بلے باز بھارتی بولروں کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکا تھا، فخر زمان  نے 27، سلمان آغا اور افتخار احمد نے 23 ، 23،  بابراعظم نے 10 اور امام الحق نے 9 رنزبنائے تھے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ میں اگر مگر نہیں ہوتی لیکن اگر پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ میں بھی بیٹنگ کرتی تو بھارتی بولنگ کے سامنے 266 رنز  نہیں بناپاتی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے چند لوگ بھارت کے پاس ایک سے دو کھلاڑیوں کے ہونے کی بات کررہے تھے، مجھے یہ بتائیں کہ پاکستان کے پاس بیٹنگ لائن میں کتنے کھلاڑی ہیں؟ بیٹنگ لائن میں ان کے پاس بابر اعظم کے علاوہ کون ہے؟‘

سابق کرکٹر نےمزید کہا کہ ’ پاکستان کے خلاف مخالف ٹیم کی بولنگ لائن اگر غور کریں تو وہ بابر کو آؤٹ کرنے میں سوچ بچار کرتے ہیں لیکن اس کے علاوہ میرے خیال میں وہ آدھا وقت بھی پاکستان کے کسی کھلاڑی پر سوچنے میں نہیں لگاتے کیوں کہ ان میں کوئی ایسا بیٹسمین نہیں جو حریف ٹیم کے بولر کو خوفزدہ کرے‘۔

مزید خبریں :