Time 13 ستمبر ، 2023
جرائم

کراچی سے حوالہ ہنڈی کرنیوالا ملزم گرفتار، کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کارروائی کی/ فوٹو جیونیوز
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کارروائی کی/ فوٹو جیونیوز

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے لین دین میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کارروائی کی جہاں سے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے لین دین میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم یوسف کی گرفتاری اس کے گھر سے ہوئی جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، کرنسی میں ایک کروڑ روپے، 2 ہزار امریکی ڈالر، 48 ہزار سعودی ریال، 12کروڑ ایرانی تمن، 94 ہزار 600 شامی پاؤنڈ اور 30ہزار 700 انڈین روپیہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں 320 لبنانی دینار، 17ہزار  عراقی دینار، ڈنمارک کرونر 26750، سوئیڈش 8 ہزار 710، ناروے 14500 کرونر، ترکمانستان منات 10560اور آذربائیجان منات شامل ہیں۔

مزید خبریں :