جرائم
Time 13 ستمبر ، 2023

پشاور پولیس نے ملک بھر میں آئس سپلائی کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی

بھانا ماڑِی میں آئس کی فیکٹری پر چھاپا مارا گیا جس دوران فیکٹری سے 58 کلوگرام آئس برآمد کی گئی: پولیس__فوٹو: جیو نیوز
بھانا ماڑِی میں آئس کی فیکٹری پر چھاپا مارا گیا جس دوران فیکٹری سے 58 کلوگرام آئس برآمد کی گئی: پولیس__فوٹو: جیو نیوز

پشاور پولیس نے ملک بھر میں آئس سپلائے کرنے والی فیکٹری کو سیل کردیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بھانا ماڑِی میں آئس کی فیکٹری پر چھاپا مارا گیا جس دوران فیکٹری سے 58 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ یہ ملک میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے جس  میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیکٹری سے آئس بنانے والی مشینری اور دیگر آلہ بھی برآمد ہوئے، متعلقہ فیکٹری سے ملک بھر میں آئس سپلائی کی جاتی تھی۔

مزید خبریں :