Time 13 ستمبر ، 2023
کھیل

پاکستان کے اہم فاسٹ بولر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر  نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔

نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیا کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کا بھارت کے خلاف میچ میں دایاں کندھا انجری کا شکار ہوا تھا،  نسیم شاہ کو میڈیکل پینل نے ورلڈ کپ سے قبل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل نسیم شاہ کا معائنہ کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارتی اننگز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے یہی وجہ تھی کہ وہ پاکستان کی اننگز میں بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان  ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق حارث رؤف کو بھارت کے خلاف ریزرو ڈے میں احتیاطی طور پر بولنگ نہیں کرائی گی تھی، وہ تیزی سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، ان کا سائیڈاسٹرین پہلے سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فاسٹ بولرز ٹیم کا اثاثہ ہیں اور میڈیکل پینل ان کو ری کور کرانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے فاسٹ بولرزحارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے پیشِ نظر فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ بولر کے لیے طلب کیا تھا۔

پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں کل سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے، اگر پاکستان  ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تو وہ 17 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔ 

مزید خبریں :