Time 14 ستمبر ، 2023
صحت و سائنس

پاکستان میں الرجی کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے الرجی کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار  دے دیا۔

ڈریپ نے پلائیول 25 ایم جی انجکشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔

الرٹ میں کہا گیا ہےکہ پلائیول انجکشن کا بیچ 847 غیر معیاری ہے، ملاوٹ شدہ پلائیول انجکشن میں غیر متعلقہ ذرات پائےگئے ہیں۔

خیال رہے کہ پلائیول 25 ایم جی انجکشن الرجی کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :