پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2023

جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی نے حملہ کردیا

ضرر رساں کیڑوں کو تلف کرنے کیلئے 1400 اسپرے مشینیں بھی فراہم کی گئی ہیں: محکمہ زراعت پنجاب— فوٹو:فائل
ضرر رساں کیڑوں کو تلف کرنے کیلئے 1400 اسپرے مشینیں بھی فراہم کی گئی ہیں: محکمہ زراعت پنجاب— فوٹو:فائل

جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی نے حملہ کردیا۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے خاتمے کیلئے ڈرونز کے ذریعے مفت اسپرے شروع کردیا گیا ہے، کیڑوں کی تلفی کیلئے افواجِ پاکستان کی تکنیکی معاونت حاصل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ضرر رساں کیڑوں کو تلف کرنے کیلئے 1400 اسپرے مشینیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب کے کاٹن ایریاز کو ترجیحی طورپر نہری پانی فراہم کیا جا رہا ہے، آپٹما نے زرعی ادویات کیلئے 5 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں۔

مزید خبریں :