پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2023

10 سالہ سارہ کا قتل، پولیس کو مطلوب والد، سوتیلی ماں اور چچا برطانیہ پہنچتے ہی گرفتار

سرے پولیس کو مطلوب ملزمان بچی کا والد عرفان، سوتیلی والدہ بینش اور چچا فیصل سیالکوٹ سے غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے برطانیہ پہچنے تھے—فوٹو: فائل
سرے پولیس کو مطلوب ملزمان بچی کا والد عرفان، سوتیلی والدہ بینش اور چچا فیصل سیالکوٹ سے غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے برطانیہ پہچنے تھے—فوٹو: فائل

برطانوی پولیس نے سارہ شریف کے والد، سوتیلی ماں اور چچا کو برطانیہ پہنچتے ہی گرفتار کرلیا۔

تینوں افراد کو 10 برس کی سارہ کے قتل کے شبہ میں گیٹ وک ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

10 سالہ بچی سارہ کے قتل کیس میں سرے پولیس کو مطلوب ملزمان بچی کا والد عرفان، سوتیلی والدہ بینش اور چچا فیصل سیالکوٹ سے غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔

برطانوی پولیس سارہ شریف ہلاکت کیس کی تحقیقات کررہی ہے، بچی کی لاش 10 اگست کو سرے میں گھر سے ملی تھی، بچی کے والد عرفان، سوتیلی ماں بینش اور چچا فیصل پاکستان فرار ہوگئے تھے۔

عرفان شریف واقعے کے بعد اپنے دیگر 5 بچوں کوبھی پاکستان لے آئے تھے جنہیں گزشتہ دنوں ہی پولیس نے تحویل میں لیا۔

مزید خبریں :