14 ستمبر ، 2023
پاکستان میں ملکی حالات کے پیش نظر 95 فیصد پاکستانی بےروزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں جب کہ صرف 5 فیصد کو روزگار محفوظ ہونے کا یقین ہے۔
اپسوس پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بے روزگار ہونے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔
سروے کے مطابق 95 فیصد پاکستانی ملکی حالات کے باعث بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں جب کہ صرف 5 فیصد کو روزگار محفوظ ہونے کا یقین ہے۔
سروے میں 63 فیصد نے خود کی یاکسی جاننے والے کی نوکری ختم ہونے کا کہا اور 99 فیصد نے روز مرہ استعمال کی اشیاء کی خریداری میں مشکل ہونے جب کہ 99 فیصد نے ہی گھر یاگاڑی جیسی خریداری کےبارے میں پُر اعتماد نہ ہونے کا کہا ۔
سروے کے مطابق 96 فیصد پاکستانی مستقبل میں مالی ضروریات پوری کرنے کےلیے بچت اور سرمایہ کاری کی سکت نہ ہونے کا اظہار کرتے نظر آئے۔