Time 14 ستمبر ، 2023
کھیل

کبھی سوچا نہیں تھا پاکستان کیلئے ایشیا کپ جیسا ٹورنامنٹ کھیلوں گا: زمان خان

شاہین شاہ اور حارث رؤف کی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے آج بولنگ کروں گا: قومی کرکٹر کی گفتگو/ فائل فوٹو
شاہین شاہ اور حارث رؤف کی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے آج بولنگ کروں گا: قومی کرکٹر کی گفتگو/ فائل فوٹو

ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون میں شامل ہونے والے زمان خان کا کہنا ہے کہ  میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ  پاکستان کیلئے اتنے بڑے لیول پر ایشیا کپ جیسا ٹورنامنٹ کھیلوں گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے ایکس اکاؤنٹ پر  شیئر کی گئی ویڈیو میں  زمان خان نے پلیئنگ الیون شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان کیلئے اتنے بڑے لیول پر ایشیا کپ جیسا ٹورنامنٹ کھیلوں گا۔

زمان خان نے کہا کہ ایشیا کپ پلیئنگ الیون میں منتخب کیے جانے پر بے حد خوشی محسوس ہوئی تھی، اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرچکا ہوں  اور اب سینئر پلیئرز کے ساتھ پریکٹس سیشن بھی اچھا رہا ہے۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ حارث رؤف اور شاہین ان وکٹوں پر کئی میچز کھیل چکے ہیں ان سے رہنمائی بھی لی ہے ان کی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے آج بولنگ کروں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو کل سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام کریں گے۔

مزید خبریں :