Time 14 ستمبر ، 2023
کاروبار

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا اور ایک ڈالر کا بھاؤ 298 روپے کا ہے۔ فوٹو فائل
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا اور ایک ڈالر کا بھاؤ 298 روپے کا ہے۔ فوٹو فائل

کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا اور ایک ڈالر کا بھاؤ 298 روپے کا ہے۔

انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر ایک موقع پر 1.12 روپے سستا ہو کر 297 روپے 70 پیسے پر گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 86 پیسے سستا ہوکر297 روپے96 پیسے پربند ہوا۔  گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث گزشتہ کئی روز سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج پاکستان میں چینی کے ریٹ کم ہو رہے ہیں، بجلی، پیٹرول کے ریٹ بھی کم ہوں گے، ڈالرکا ریٹ مسلسل کم ہو  رہا ہے، آپریشن جاری اور اسمگلنگ بند رہی تو ڈالر 250 روپے تک بھی جاسکتا ہے۔

ملک بوستان نے مطالبہ کیا ہےکہ ڈالر بیچنے کے لیے آنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ بلیک مارکیٹ نہ چلے جائیں۔

مزید خبریں :