Time 14 ستمبر ، 2023
پاکستان

ایف آئی اے کی ریڈبک جاری، 156 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز بھی شامل

ریڈ بک میں شامل مطلوب ملزمان کی اکثریت کا تعلق ایف آئی اے پنجاب کے کیسز سے ہے: ایف آئی اے/ فائل فوٹو
ریڈ بک میں شامل مطلوب ملزمان کی اکثریت کا تعلق ایف آئی اے پنجاب کے کیسز سے ہے: ایف آئی اے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب 156 ملزمان کو اپنی ریڈ بک میں شامل کرلیا۔

ایف آئی اے کی سال 2023 کیلئے مرتب کردہ ریڈ بک میں 8 خواتین انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں جب کہ ریڈ بک میں شامل ملزمان ملک بھرمیں درج مقدمات میں ایف آئی اے کو انتہائی مطلوب ہیں۔ 

حکام کے مطابق ریڈ بک میں شامل مطلوب ملزمان کی اکثریت کا تعلق ایف آئی اے پنجاب کے کیسز سے ہے، ایف آئی اے پنجاب کو 106، اسلام آباد کو 34، کراچی کو 12، بلوچستان اور کے پی کو 2 دو ملزمان مطلوب ہیں۔

ریڈ بک کے مطابق پنجاب کو مطلوب ملزمان کے خلاف لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان میں مقدمات درج ہیں۔

 حکام نے بتایا کہ انسانی اسمگلرز اور اسمگلنگ کے خلاف 5 سالہ نیشنل ایکشن پلان کا قیام عمل میں لایا گیا تھا،قومی، صوبائی اور ضلعی سطع پر ٹی آئی پی کمیٹیوں کے قیام سے ٹریفک ان پرسن کے خلاف کارروائی میں بھی مدد ملی ۔

مزید خبریں :