Time 15 ستمبر ، 2023
پاکستان

سوئی ناردرن کا پنجاب، اسلام آباد اور کے پی گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

گیس چوری میں ملوث افراد سے 27 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے: ترجمان سوئی ناردرن گیس/ فائل فوٹو
 گیس چوری میں ملوث افراد سے 27 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے: ترجمان سوئی ناردرن گیس/ فائل فوٹو

سوئی ناردرن نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس کے نتیجے میں مردان میں 5 کلو میٹر طویل غیر قانونی نیٹ ورک پکڑا گیا۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق لاہور میں فارم ہاؤس کا غیر قانونی گیس کنکشن اور لاہور میں تجارتی مقاصد کیلئےگھریلو کنکشن کے استعمال پر گیس کنکشن منقطع  کردیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی گیس چوروں کے خلاف کارروائی ہوئی اور مزید 241 گیس کنکشن منقطع کردیے گئے۔

ترجمان کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں 19، گجرات، سیالکوٹ، سرگودھا میں 43،گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال میں 62، بہاولپور، ملتان میں 49،  پشاور اور مردان میں 50کنکشن منقطع کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ گیس چوری میں ملوث افراد سے 27 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :