Time 16 ستمبر ، 2023
کھیل

ایشیا کپ میں فائنل تک رسائی میں ناکامی، نجم سیٹھی قومی ٹیم کے حق میں بول پڑے

انڈیا اور سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں پر تنقید کی جا رہی ہے— فوٹو: فائل
انڈیا اور سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں پر تنقید کی جا رہی ہے— فوٹو: فائل

ایشیا کپ میں فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد تنقید کی زد میں گھری پاکستان ٹیم کے دفاع میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ نجم سیٹھی بھی سامنے آگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں انڈیا اور سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں پر تنقید کی جا رہی ہے۔

بعض حلقے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی باتیں بھی کررہے ہیں۔

ایسے میں پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی قومی ٹیم کے حق میں سامنے آگئے۔

اپنی ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کے بارے میں طرح طرح کی باتیں ہورہی ہیں، کوئی گروپنگ کی بات کررہا تو کوئی پلیئرز اور منیجمنٹ پر تنقید کر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر، شاہین، شاداب، فخر، رضوان اور نسیم چیمپئن کرکٹرز ہیں، کھلاڑیوں کے ساتھ کافی قابل ٹیم منیجمنٹ کام کررہی ہے۔

انہوں نے پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل منفی باتیں پھیلانے کے بجائے ٹیم کی سپورٹ کریں۔

مزید خبریں :