جرائم
Time 16 ستمبر ، 2023

راولاکوٹ: مسجد میں ایک شخص کے قتل کا ملزم کراچی سےگرفتار

کوٹلی کے رہائشی محمد ریاض کو 8 ستمبرکو قتل کیاگیا تھا، فوٹو: فائل
کوٹلی کے رہائشی محمد ریاض کو 8 ستمبرکو قتل کیاگیا تھا، فوٹو: فائل

راولاکوٹ آزاد کشمیر کی مسجد میں ایک شخص کے قتل کا ملزم کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔

کوٹلی کے رہائشی محمد ریاض کو 8 ستمبرکو   قتل کیاگیا تھا۔

ایس ایس پی خاور خان کے مطابق امام مسجد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ  راولاکوٹ تھانےمیں درج ہے۔

مدعی مسجد کےمطابق مقتول محمد ریاض ایک رات پہلےہی بطور مہمان آیا تھا، فجر کی نماز  پڑھانےکے بعد وہ کمرےکی طرف جا رہے تھےتو فائرنگ کی آواز  آئی، فائرنگ کی آواز سننے پر نیچے آئے تو محمد ریاض موقع  پر ہی دم توڑ چکا تھا۔

ایس ایس پی کاکہناہےکہ فرار ہوتے وقت ملزم کا موبائل فون گرگیا تھا جس سےملزم کی شناخت ہوئی۔

ملزم نے لاہور  میں عارضی سکونت اختیار کر رکھی تھی، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :