پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیخلاف کیس، فل کورٹ کارروائی براہ راست نشر کی جائے گی

فل کورٹ عدالتی کارروائی نشر کرنے کے حوالے سے وزارت اطلاعات میں میں انتظامات پرغور کیا گیا: ذرائع— فوٹو:فائل
فل کورٹ عدالتی کارروائی نشر کرنے کے حوالے سے وزارت اطلاعات میں میں انتظامات پرغور کیا گیا: ذرائع— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت کل ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دیا ہے جو کل بروز پیر کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق فل کورٹ کارروائی پاکستان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ فل کورٹ عدالتی کارروائی نشر کرنے کے حوالے سے وزارت اطلاعات میں انتظامات پرغور کیا گیا۔

مزید خبریں :