18 ستمبر ، 2023
پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں چوری کا مقدمہ درج کرانے کے لیےآ نے والے شہری کے ساتھ بھی ہاتھ ہو گیا۔
قصبہ سنانواں کا رہائشی عارف نامی شہری تھانے میں چوری کا مقدمہ درج کروانے آیا تھا لیکن تھانے کے اندر سے عارف کی نئی موٹر سائیکل بھی چرا لی گئی۔
اس بعد شہری کی شکایت پر پولیس نے 2 مقدمات درج کرلیے جب کہ شہری نے ملزمان کو تلاش کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
عارف نامی شہری نے احتجاج ریکارڈ کروایا جس دوران شہری نے سوال کیا کہ شہری تھانے میں ہی محفوظ نہیں تو کہاں محفوظ ہوں گے ؟