Time 18 ستمبر ، 2023
صحت و سائنس

سندھ: 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 600 کے قریب کیسز رپورٹ

حیدرآباد ڈویژن میں ملیریا کے 287 ،لاڑکانہ 143، میرپورخاص 98 اور شہید بینظیرآباد میں ملیریا کے 58کے کیسز رپورٹ ہوئے: محکمہ صحت/ فائل فوٹو
حیدرآباد ڈویژن میں ملیریا کے 287 ،لاڑکانہ 143، میرپورخاص 98 اور شہید بینظیرآباد میں ملیریا کے 58کے کیسز رپورٹ ہوئے: محکمہ صحت/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ترجمان صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ملیریاکے586 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم اس دوران کراچی میں ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں ملیریا کے 287 ،لاڑکانہ 143، میرپورخاص 98 اور شہید بینظیرآباد میں ملیریا کے 58کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کا بتانا ہےکہ رواں سال کراچی میں ملیریاکے 2 ہزار 242 کیسز سامنے آئے اور سندھ بھر میں اب تک ملیریا سے 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ رواں سال صوبے بھر میں ملیریا سے 2 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ملیریا سے انتقال کرجانے والوں کا تعلق حیدرآباداور میرپورخاص ڈویژن سے ہے۔

مزید خبریں :