Time 19 ستمبر ، 2023
دنیا

ہردیپ سنگھ قتل: مودی حکومت کا جوابی اقدام، کینیڈا کے سفارتکار کو بھارت چھوڑنے کا حکم

مرکزی حکومت نے کینیڈا کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قراردیا ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
 مرکزی حکومت نے کینیڈا کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قراردیا ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت نے خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل پر کینیڈین حکومت کے اقدام پر جوابی اقدام میں کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکے الزامات اور بھارتی سفیر کی ملک بدری کا فوری جواب دیتے ہوئے کینیڈا کے سفیر کو بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے منگل کے روز کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کیا اور انہیں بھارت میں کینیڈا کے سفارتکار کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہےکہ کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو 5 روز میں ملک چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ مرکزی حکومت نے کینیڈا کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قراردیا ہے۔

واضح رہےکہ کینیڈا کے وزیراعظم نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر عائد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارے پاس اس حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں جب کہ کینیڈا نے بھارتی کے سفارتکار کو بھی ملک بدر کیا ہے۔

اس سلسلے میں کینیڈا کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ کینیڈا میں بھارتی انٹیلی جنس کے سربراہ پون کمار رائے کو بھی ملک بدر کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :