کھیل

گلوبل کرکٹ کپ: پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد امریکا کو ایک وکٹ سے شکست دیدی

یو ایس اے ویٹرنز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 44.3 اوورزمیں 250 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی/اسکرین گریب
یو ایس اے ویٹرنز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 44.3 اوورزمیں 250 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی/اسکرین گریب

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان ویٹرنز نے  یو ایس اے ویٹرنز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

تصور عباس کی آخری لمحات میں شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو ممکنہ شکست سے بچا لیا، پاکستان نے 251 رنز کا ہدف 9 وکٹ پر 41 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

آٹھویں نمبر پر آنے والے تصور عباس نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں  نے 63 گیندوں پر 87 رنز بنائے ، اس کے علاوہ  پاکستان کے مصباح الحق نے 64 اور طارق ہارون نے 43 رنز بنائے۔

امریکا کی جانب سے ثاقب حنیف اور  نثار خان نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل یو ایس اے ویٹرنز   نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور   44.3 اوورزمیں 250 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔

 یوایس اے ویٹرنز کی جانب سے محمد فرخ نے 82رنز کی اننگزکھیلی، نثارخان 39 ، انور احمد 32 اور وینود شنکر نے 31 رنزبنائے۔

پاکستان ویٹرنز  کی جانب سے حارث ایاز نے 4 وکٹیں حاصل کیں ،محمد سمیع ، حسن رضا،عمران علی ، کاشف صدیقی اور عبدالقادر نے  ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ گلوبل کپ میں 40 سے زائد عمر کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ایونٹ میں پاکستان سمیت 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

پاکستان اور امریکا کی اوور 40 ٹیموں کے درمیان میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

مزید خبریں :