پاکستان
Time 20 ستمبر ، 2023

کراچی: آج دوپہر یا شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ٹھٹھہ، سجاول ، بدین، نگرپارکر اور میر پور خاص سمیت زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
ٹھٹھہ، سجاول ، بدین، نگرپارکر اور میر پور خاص سمیت زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں  آج دوپہریا شام میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 24 گھنٹےکے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے  جب کہ شہر میں شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر یا شام میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ٹھٹھہ، سجاول ، بدین، نگرپارکر اور میر پور خاص سمیت زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی پنجاب، بلوچستان کے بعض علاقوں،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :