Time 20 ستمبر ، 2023
دنیا

ایرانی صدرکا امریکا سے عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

پابندیوں کے مطلوبہ نتائج نہیں ملے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکا غلط راستہ چھوڑکردرست کا انتخاب کرے: ابراہیم رئیسی/ فائل فوٹو
پابندیوں کے مطلوبہ نتائج نہیں ملے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکا غلط راستہ چھوڑکردرست کا انتخاب کرے: ابراہیم رئیسی/ فائل فوٹو

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکا سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے مطلوبہ نتائج نہیں ملے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکا غلط راستہ چھوڑکردرست کا انتخاب کرے۔

ابراہیم رئیسی نے یہ  الزام بھی عائد کیا کہ امریکا نے یورپی ممالک کو کمزور کرنے کے لیے یوکرین جنگ کو ہوا دی اور  کہا بدقسمتی سے یہ طویل المدتی منصوبہ ہے۔

مزید خبریں :