Time 20 ستمبر ، 2023
پاکستان

سیلاب بحالی کے پروجیکٹس کی سست رفتار، پاکستان جنیوا معاہدوں میں سے صرف 1.48 ارب وصول کرسکا

وفاقی و صوبائی سطح کی ایجنسیوں کو سیلاب سے متاثرہ پروجیکٹس کے لیے ان رقوم کو استعمال کرنے کے عمل کو تیز رفتار کرنا ہوگا/ فائل فوٹو
وفاقی و صوبائی سطح کی ایجنسیوں کو سیلاب سے متاثرہ پروجیکٹس کے لیے ان رقوم کو استعمال کرنے کے عمل کو تیز رفتار کرنا ہوگا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے اب تک سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں میں بحالی کےلیے 10.9 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے جنیوا میں ہونے والے دوطرفہ اور کثیر الطرفین معاہدوں میں سے تقریباً 1.48 ارب ڈالر وصول کیے ہیں۔ 

تاہم جہاں تک پروجیکٹ کی فنانسنگ کا تعلق ہے تو یہ مایوس کن حدتک کم رہی ہے اور ستمبر 2023 تک صرف 780 ملین ڈالر خرچ کیے جاسکے ہیں۔ 

پاکستان گزشتہ مالی سال میں سنگین قسم کے سیلابوں سے گزرا تھا اور اس کے تباہ کن انسانی اور مالیاتی نقصانات ہوئےتھے جس کے لیے عطیات دہندگان نے 10.9 ارب ڈالر کی رقم قرضوں کی شکل میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ 

اس کے علاوہ پاکستان نے آئیل اینڈ گیس جیسی چیزوں پر فنانسنگ کی مد میں بھی 700 ملین ڈالر رقم حاصل کی تھی تاہم یہ رقم بھی پروجیکٹ کی فنانسنگ کےلیے مایوس کن حد تک کم استعمال کی گئی۔

وفاقی و صوبائی سطح کی ایجنسیوں کو سیلاب سے متاثرہ پروجیکٹس کے لیے ان رقوم کو استعمال کرنے کے عمل کو تیز رفتار کرنا ہوگا۔

ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ نگران وزیراعظم نے اس کم رفتاری کانوٹس لیا ہے کیونکہ مزید قرضوں کے حصول کا انحصار انہیں استعمال کرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے پروجیکٹس کے نفاذ کی صلاحیت اور تیزر فتاری پر ہے۔

مزید خبریں :