پاکستان
Time 20 ستمبر ، 2023

حیدرآباد: کسٹم انسپکٹر کے گھرپر چھاپہ، اسمگل شدہ 4 قیمتی گاڑیاں برآمد

چھاپے میں اسلحہ اور کرنسی بھی برآمد کی گئی، ایک کلو سونے کے زیورات، 5 لاکھ نقدی اور درجنوں قیمتی حنوط جانور بھی ضبط کیے گئے: ایف آئی اے— فوٹو:فائل
چھاپے میں اسلحہ اور کرنسی بھی برآمد کی گئی، ایک کلو سونے کے زیورات، 5 لاکھ نقدی اور درجنوں قیمتی حنوط جانور بھی ضبط کیے گئے: ایف آئی اے— فوٹو:فائل

حیدرآباد میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے  کسٹم انسپکٹر کے گھر چھاپہ مار کر  اسمگل شدہ 4 قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، اسلحہ اور کرنسی برآمد کرلی گئیں۔

حکام کے مطابق  ایف آئی اے  نے حیدرآباد کے علاقے ہیر آباد میں گھر پر چھاپہ مارا۔ حکام نے بتایاکہ کسٹم انسپکٹر کو حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ کسٹم انسپکٹر کے گھر پر چھاپے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ  چھاپے میں 19 شارٹ گن، 33 رائفلیں، پستول اورکارتوس برآمد کیے گئے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 4 نان کسٹم گاڑیاں، ایک کلو سونے کے زیورات، 5 لاکھ نقدی اور درجنوں قیمتی حنوط جانور بھی ضبط کیے گئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بظاہرلگتاہے کسٹم انسپکٹراسمگلنگ میں ملوث ہے، تعین تفتیش میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :