Time 20 ستمبر ، 2023
پاکستان

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پنشن فنڈ میں اربوں روپے کی بدعنوانی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے پنشن فنڈ میں اربوں روپے کی بدعنوانی سامنے آگئی۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے کے پنشن فنڈ میں 47 ارب روپے کی بدعنوانی سامنے آئی ہے، بے ضابطگی میں سی اے اے شعبہ فنانس کے افسر ملوث ہیں۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنشن فنڈ سے 47 ارب روپے منظوری کے بغیر بینک میں رکھوائے گئے، یہ رقم سرمایہ کاری کے لیے دی گئی حد سے بھی زیادہ ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری کے لیے سی اے اے بورڈ سے اجازت نہیں لی گئی، پنشن فنڈ سے سرمایہ کاری کے لیے حد 4 سے 6 ارب روپے ہے۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کے مطابق   آڈٹ کے دوران سی اے اے سے جواب طلب کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

آڈیٹر جنرل نے  سی اے اے کے ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنشن فنڈ سے متعلق شفاف تحقیقات کی جائیں۔ 

مزید خبریں :