Time 21 ستمبر ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک میں ہونے والی وہ اہم تبدیلی جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوسکا

کیا آپ کو اس کا علم ہوا / رائٹرز فوٹو
کیا آپ کو اس کا علم ہوا / رائٹرز فوٹو

دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک میں ایسی اہم تبدیلی کی گئی ہے جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوسکا، بلکہ دیکھ کر بھی انہیں اس کا اندازہ نہیں ہوا۔

فیس بک نے اپنے لوگو (logo) اور ری ایکشنز ایموجیز کو تبدیل کر دیا ہے۔

فیس بک کا نیا لوگو بظاہر تو پہلے جیسا ہی ہے مگر اس میں ذرا گہرے نیلے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ f کی پوزیشن ذرا مختلف ہے۔

کمپنی کے مطابق روزانہ 2 ارب افراد فیس بک کو استعمال کرسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر یہی وجہ ہے کہ لوگو کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کی بجائے اسے ہلکا سا تبدیل کیا گیا ہے جس کا علم بیشتر افراد کو ہو نہیں سکا۔

پرانا (بائیں) اور نیا لوگو (دائیں) / فوٹو بشکریہ دی ورج
پرانا (بائیں) اور نیا لوگو (دائیں) / فوٹو بشکریہ دی ورج

یہ پہلی بار نہیں جب فیس بک لوگو کو تبدیل کیا گیا ہے بلکہ ایسا متعدد بار کیا جاچکا ہے۔

فیس بک کے لوگو کو متعدد بار تبدیل کیا جا چکا ہے / فوٹو بشکریہ میٹا
فیس بک کے لوگو کو متعدد بار تبدیل کیا جا چکا ہے / فوٹو بشکریہ میٹا

لوگو کے ساتھ ساتھ ورڈ مارک کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور اس کے لیے Facebook Sans ٹائپ فیس (فونٹ) کا استعمال کیا گیا ہے جس میں نیلا اور سفید رنگ زیادہ نمایاں ہے۔

نیا ورڈ مارک / فوٹو بشکریہ میٹا
نیا ورڈ مارک / فوٹو بشکریہ میٹا

کمپنی کی جانب سے ری ایکشنز کو بھی کچھ مختلف کیا گیا ہے۔

فیس بک میں اب ری ایکشنز میں رنگوں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے جس کے باعث وہ کچھ مختلف محسوس ہو رہے ہیں۔

نئے فیس بک ری ایکشنز / فوٹو بشکریہ میٹا
نئے فیس بک ری ایکشنز / فوٹو بشکریہ میٹا

یہ نئی تبدیلیاں فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں تو دستیاب ہیں البتہ ایپ میں بتدریج تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

کمپنی نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں فیس بک ایپ کو مکمل تبدیل کیا جا سکتا ہے اور یہ فیچرز بتدریج صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

مزید خبریں :