Time 23 ستمبر ، 2023
پاکستان

نواز شریف کو حفاظتی ضمانت نہیں مل سکتی، سیدھا جیل جانا ہوگا: نعیم پنجوتھا

نواز شریف سزا یافتہ ہیں، وہ طبی بنیادوں پر اجازت لے کر بیرون ملک گئے تھے، واپس نہیں آئے اور اشتہاری ہو گئے: ترجمان چیئرمین پی ٹی آئی— فوٹو: فائل
نواز شریف سزا یافتہ ہیں، وہ طبی بنیادوں پر اجازت لے کر بیرون ملک گئے تھے، واپس نہیں آئے اور اشتہاری ہو گئے: ترجمان چیئرمین پی ٹی آئی— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے ترجمان برائے قانونی امور نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ قانونی طور پر نواز شریف کو حفاظتی ضمانت نہیں مل سکتی، نوازشریف کو سیدھا جیل جانا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، وہ طبی بنیادوں پر اجازت لے کر بیرون ملک گئے تھے، واپس نہیں آئے اور اشتہاری ہو گئے۔

نعیم پنجوتھا نے مزید کہا کہ نواز شریف الیکشن نہیں لڑ سکتے، ان کی نا اہلی آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت تاحیات ہوئی تھی، الیکشن ایکٹ میں کوئی بھی ترمیم آئین کے آرٹیکل کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

مزید خبریں :