Geo News
Geo News

پاکستان

عائشہ ملک کیخلاف شکایت مس کنڈکٹ کا کیس نہیں، جسٹس سردار طارق نے اپنی رائے بھجوا دی

بطور لاہور ہائی کورٹ جج عائشہ ملک کے ایک فیصلے پر شہری نے شکایت کی تھی: ذرائع— فوٹو:فائل
بطور لاہور ہائی کورٹ جج عائشہ ملک کے ایک فیصلے پر شہری نے شکایت کی تھی: ذرائع— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج سردار طارق مسعود نے جسٹس عائشہ ملک سے متعلق شکایت سے پر اپنی رائے بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو شکایت ملی تھی، بطور لاہور ہائی کورٹ جج عائشہ ملک کے ایک فیصلے پر شہری نے شکایت کی تھی۔

ذرائع نے بتایاکہ جسٹس سردار طارق مسعود نے شکایت سے متعلق اپنی رائے بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کے خلاف شکایت بادی النظر میں مس کنڈکٹ کا کیس نہیں۔

خیال رہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن ہیں۔