Time 24 ستمبر ، 2023
پاکستان

وادی کشمیر میں دریائے جہلم کی سطح میں غیرمعمولی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دریائے جہلم وادی کشمیر میں مرکزی اہمیت کا حامل ہے ستمبر کے مہینے میں دریائے جہلم کی سطح غیرمعمولی طور پر کم ہوگئی ہے۔

 جنوری، فروری کے مہینے میں جس سطح پر دریا جہلم ہوا کرتا ہے ستمبر کے مہینے میں اس سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 صبح کے اوقات میں دریا کے پانی کی سطح میں معمولی سا اضافہ دیکھنے میں آتا ہے تاہم رات کے اوقات پانی کے بہاؤ میں کمی ہو جاتی ہے۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے جیو نیوز سے پانیوں کے معاملے پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا دریائے جہلم کا پانی ختم ہوتا جا رہا ہے، دریا نیلم کا آئس کول پانی مظفرآباد نہ پہنچنے کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

ادھر آزاد کشمیر کے ماہر آبی امور سید ابرار حیدر کا کہنا ہے کہ دریاؤں سے مظفرآباد اور میرپور کو پانی دستیاب نہ ہونے سے  زرعی مقاصد کیلئے پنجاب کو بھی پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :